نچھ: ریچھ کے حملے میں مقامی شہری زخمی
جموں،6 اگست
جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی کے لورن علاقے میں ریچھ کے حملے میں ایک مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز منڈی کے لورن علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ریچھ نے کھیت میں کا م کر رہے کسان پر حملہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
حکام نے شہری کی شناخت بشیر احمد کے بطور کی ہے۔
Comments are closed.