
نِتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر منوج سِنہا کے ساتھ زیڈ مور ٹنل کامعائینہ کیا
گاندربل/10اپریل
مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نِتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر منوج سِنہا اور روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں آج سری نگر۔ لیہہ ہائی وے ( این ایچ۔1) کی جیو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم زیڈ موڑ ٹنل کامعائینہ کیا۔
جموںوکشمیر میں 25ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے19 ٹنل تعمیر کی جارہی ہیں ۔ اِس کے تحت 2,680 کروڑ روپے کی لاگت سے 6.5 کلومیٹر لمبی زیڈ موڑ ٹنل اور اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ 2لین والی سڑک ٹنل کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگن گیر اور سونہ مرگ کے درمیان پہاڑی گلیشئر تھا جیواس گلیشئر کے نیچے بنائی جارہی ہے۔
زیڈ موڑ ٹنل منصوبے کے تحت 10.8میٹر کی ایک مین ٹنل کے ساتھ ہارس شو شیپ اسکیپ ٹنل جس کی کل لمبائی 7.5 میٹر، ڈی شکل والی وینٹلی لیشن ٹنل جس کی کل لمبائی 8.3 میٹر ،2بڑے کلواٹ جس کی کل لمبائی110 میٹر اور 270 میٹر ،ایک چھوٹا کلواٹ جس کی کل لمبائی 30 میٹرتجویز ہے ۔اَب تک زیڈ موڑ ٹنل کا 75فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔ اِس ٹنل کودسمبر 2023ءتک وقف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
زیڈ موڑ ٹنل میں اِنٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔ اِس کے ساتھ وقف شدہ اسکیپ ٹنل سے ٹریفک سہولیت فراہم کی جائے گی۔ زیڈ موڑ ٹنل سیاحتی مقام سونہ مرگ کو ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گی۔ اِس منصوبے کے تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کو راستے کی سہولیات اور علاقے کی ترقی کے لئے اِستعمال کیا گیا ہے۔
زیڈ موڑ ٹنل اہم ٹنل ہے کیوں کی اِس کی تعمیر سری نگر اور کرگل کے درمیان بہتر رابطے کو یقینی بنائے گی اوراِس سے سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ یہ ٹنل پورے خطے میں سماجی اور اِقتصادی ترقی کو فروغ دے گی ۔ سونہ مرگ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے جس میں تھا جیواس گلیشئر اور دریائے سندھ پر وائٹ واٹر رافٹنگ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔
Comments are closed.