نوگام سرینگر میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے فوت

سرینگر /12جنوری /

نوگام سرینگر میں ایک پولیس اہلکار اتوار کے بعد دوپہر دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گا ۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار جس کی شناخت محمد ایوب لون ساکنہ نٹی پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی نوگام میں کرائے کے مکان میں اچانک بے ہوش گیا جس کے بعد اگرچہ اس کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروںنے اسے مردہ قرار دیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار پولیس اسٹیشن کاکا پورہ میں تعینات تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے ا سکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.