نوگام سرینگر میں لشکر کے تین معاون کارکن گرفتار، لاکھوں روپے نقدی ضبط

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سرینگر کے نوگام علاقےسے عسکری تنظیم لشکرِ طیبہ کے تین بالائے زمین کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کی تحویل سے لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیاہے

پولیس ترجمان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد نوگام کے لسجن کراسنگ پر ایک ناکے کے دوران 3 افراد کو مشکوک حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک بیگ برآمد کیا گیا۔

انہون نے بتایا کہ برآمد شدہ بیگ سے 31,65,200 روپے کی نقد رقم 01 موبائل فون، 03 صفحات پر مشتمل لشکر طیبہ کا لیٹر پیڈ و دیگر مجرمانہ مواد برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ا فراد کی شناخت عمر عادل ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ سوٹینگ، بلال احمد صدیقی ولد غلام احمد صدیقی ساکن کرسو راجباغ اور سالک مہراج ولد معراج دین ڈار ساکنہ سوٹینگ سرینگر کے بطور ہوئی ہے

پولیس کے مطابق اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نوگام میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 20/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ہے

Comments are closed.