نوراتری کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات، منوج سنہا نے مبارکباد دی

سرینگر، 15 اکتوبر

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری کے پرمسرت موقع پر لوگوں کومبارکباد پیش کی ہے۔اپنے مبارکبادی کے پیغام میں منوج سنہا نے کہاکہ نوراتری برای پر نیکی کی فتح کی علامت ہے۔

انہوں نے کہاکہ دیوی درگا خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں ناری شکتی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے کام کرنے اور صنفی برابری کا معاشرہ بنانے کی ترغیب دے۔

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں نو یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔بتادیں کہ 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس دوران ملک کی مختلف ریاستوں سے بھی زائرین مندر میں حاضری دینے کے لئے پہنچتے ہیں۔

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ نو یاترا کے پیش نظر 15اکتوبر سے 23اکتوبر تک ماتا ویشنو مندر پر عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یاتریوں کی حفاظت کی خاطر کٹرہ میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کے مطابق ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے میں نگرانی کا عمل تیز کیا گیا جبکہ کویک رسپونس ٹیموں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔یواین آئی

Comments are closed.