نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دی جارہی ہے: ڈی جی پی دلباغ سنگھ
جموں، 14 نومبر:
سردار ولبھبھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد سے آئی پی ایس افسران کے ایک گروپ نے جو بھارت درشن کے دورے پر ہیں نےڈائرکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، دلباغ سنگھ اور کشمیر زون کے دیگر سینئر پولیس افسران کے ساتھ آفیسرز میس ہمہامہ میں ملاقات کی۔ اس دوران پروبیشنری افسران کو جموں و کشمیر پولیس کے کام کاج کے بارے میں جانکاری فراہم گئی۔
انٹرایکٹو سیشن کے آغاز میں ڈی جی پی نے ان افسران کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مختلف ونگز میں فورس کے مختلف ونگز، یونٹس اور اضلاع کے علاوہ سپیشل آپریشن گروپس کام کاج کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں موجودہ امن بھی جموں و کشمیر پولیس اور دیگرسیکورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز اور انتظامیہ UT میں دیرپا امن کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس متعدد فرائض انجام دے رہی ہے جس میں انسداد دہشت گردی، پولیس بندو بست، تفتیش کے علاوہ لوگوں کو مختلف خدمات فراہم کرناشامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مختلف
مشکلات کے باوجود جموں و کشمیر پولیس UT میں کام کرنے والی دیگر تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ ملکر پاکستانی پشت پناہی والی ملی ٹنسی ، بنیاد پرستی اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیش پیش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملی ٹنسی کے خلاف جنگ کے علاوہ، جموں و کشمیر پولیس گمراہ نوجوانوں کی کونسلنگ اور ان کی توانائیوں کو مثبت انداز میں ڈھالنے میں والدین کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس سوک ایکشن پروگرام کے تحت بہت ساری سرگرمیاں انجام دے رہی ہے اس کے علاوہ منشیات کی لت سے چھٹکارا حاصل کرانے کے مراکز بھی چلا رہی ہے تاکہ اس کی سماجی تعداد میں اضافہ ہو۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں کے دوران ملی ٹنسی کے خلاف جنگ میں بڑی تعداد میں ملی ٹنٹوں کو انجام تک پہنچایا گر مگربدقسمتی سے ہم نےاس دوران اپنے 1604 بہادر جوانوں کو کھو دیا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے جنہوں نے جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں، ڈی جی پی نے کہا کہ ہم نے شہداء کے اہلخانہ، اپنے حاضر سروس اور ریٹائرڈ اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سی کے آر شری سجیت کمار، ایس ایس پی سری نگر شری راکیش بلوال، ایس ایس پی بڈگام شری طاہر سلیم، ایس ایس پی کرائم سری نگر شری امرت پال سنگھ اور ایس پی ویسٹ سری نگر شری الطاہر گیلانی بھی موجود تھے۔
Comments are closed.