نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیل کے میدان اس وقت اہم رول ادا کر رہے ہیں / سیکرٹری سپورٹس کونسل
کشمیر میں ملکی سطح کے فٹبال مقابلوں کے انعقاد کیلئے کوششیں جاری ، جموں کشمیر واحد علاقہ جہاں کھیلو انڈیا کے سب سے زیادہ سنیٹر
اعجاز ڈار
سرینگر / یکم جون
جموں کشمیر سپورٹس کونسل با صلاحیت اور ہونہار نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں بہتر پلیٹ فارم مہیا کرنے کیلئے پیش پیش ہے کی بات کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے کہا کہ جموں کشمیر کے کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مالی سال 2022-23میں ملکی سطح پر 221سونے ، 191چاندی اور 252کانسی کے تمغے جبکہ بین الاقوامی سطح پر 04سونے کے ، 02چاندی اور 14کانسی کے میڈل حاصل کرکے نام روشن کر دیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے سپورٹس کونسل کی کوششیں جاری ہے جس میں خاص طو رپر ”نشہ مکت بھارت مہم کے تحت سپورٹس سرگرمیاں چل رہی ہے ۔
تعمیل ارشاد کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی سیکرٹری نظہت گل نے کہا کہ جموں کشمیر میں کھیل کود کو بڑھاﺅا دینے کیلئے جموں کشمیر سپورٹس کونسل کی سرگرمیاں جاری ہے اور بچوں کو کھیل کود میں ایک پلیٹ فارم بہم کرانا محکمہ کی کوششوں میں ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب والدین بچوں کو کھیل کود سے دور رکھنے کی کوششیں کر رہے تھے کیونکہ ان کو ایسا لگتا تھا کہ سپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لینے سے وہ پڑھائی سے دور رہیں گے تاہم وہ دور ختم ہو گیا ہے اور آج کے دور میں کھیل کود کو ایک لازمی جز قرار دیا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا ” آج کل بچے سپورٹس کی جانب اچھی خاصی دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑی ملک اور عالمی سطح پر کھیل مقابلوں میں شرکت کرتے ہیں“ ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رسول جن انٹر نیشنل کرکٹ کھلاڑی ہے ، ، نتن جو ہینڈ بال کھلاڑی ہے وہ کھیل کود میں اعلی نام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچے اور بچیاں کھیل کود کے میدان میں عالمی اور ملکی سطح پر اعلیٰ کارکردگی دکھا کر نام روشن کرتے ہیں ۔ گل کا کہنا ہے کہ ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود بھی جموں و کشمیر میں کھیل سرگرمیاں جاری رہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مختلف کھیل سرگرمیاں چل رہی ہیں تاکہ سال رواں کے آخر تک 70 لاکھ نوجوانوں کو اس کی جانب راغب کر دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ہماری کوششیں اس کیلئے تاکہ نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوں میں مصروف رکھا جائے تاکہ وہ ملک مخالف سرگرمیاں اور منشیات سے دور رہیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں سیکرٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ مرکزی سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کھیل سرگرمیوں کو بڑھا ﺅا دینے کی ہر مدد فراہم کی جا رہی ہے جس کی بڑی مثال یہ ہے کہ جموں کشمیر میں کھیلو انڈیا کے تحت سب سے زیادہ سنیٹر قائم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی بھی یہی کوشش ہے کہ جموں کشمیر میں کھیل سرگرمیوں کو بڑھاﺅا دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ 100کھیلو انڈیا سنیٹرس قائم ہے جہاں کوچ کھلاڑیوں کو تیار کر رہے ہیں ۔ کھیل کود کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری سپورٹس کونسل نے کہا کہ کھیل کود کے میدان اس وقت ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں تاکہ بچوں کو مصروف رکھا جائے اور ان کو سماجی برائیوں خاص طور پر منشیات سے دور رکھا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ سرکار کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچوں کو پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں تاکہ وہ منشیات اور دیگر برائیوں سے دور رہیں ۔ ایک اور سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی جانب سے خواتین خاص طو رپر لڑکیوں کا بھی رجحان بڑ ھتا جا رہا ہے اور ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی ہر مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رہے ہیں ۔ گل نے مزید کہا کہ کھیلو انڈ یا کے تحت گزشتہ سال ایک کامیاب ایونٹ رہا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ملکی سطح کے فٹ بال مقابلے جموں کشمیر میں ہو جبکہ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کے کھیل کود مقابلے میں منعقد ہونے جا ر ے ہیں ۔
Comments are closed.