پاکستان کے سپریم کورٹ نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی ایونیو فیلڈ اپارٹمنٹ کے معاملے میں رہائی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف قومی احتساب بیورو (این اے بی ) کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے کیس کی باقاعدگی سے سماعت کے لئے وسیع تر بنچ کی تشکیل کا حکم دیا۔ پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں تین ججوں کی بنچ نے اس معاملے میں 19 ستمبر کو دیئے گئے فیصلے کو ملتوی کرنے کا بھی اشارہ دیا۔
معاملہ کی آئندہ سماعت 12 دسمبر کو ہوگی۔ سپریم کورٹ کی بڑی بنچ اس بات پر غور کریں گی کہ اس معاملہ کی جانچ اور عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے ضمانت منظور کی جا سکتی ہے یا نہیں۔
اس کے علاوہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ بھی کرے گا کہ یہ معاملہ جیل کی سزا کے دوران ضمانت پر رہائی کے دیگر معاملات سے کس طرح مختلف ہے اور کیا سماعت کے لئے درخواست کے زیر غور ہوتے ہوئے ایسا کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رہائی کے احکامات کا جائزہ بھی لے گا۔
Comments are closed.