نتیش حکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار، سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کے حوالے

شیلٹر ہوم کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایک بار پھر بہار حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ نے بہار حکومت سے پوچھا ہے کہ آپ بتائیں کیا باقی بچے شیلٹرہوم کے معاملہ کو سی بی آئی کو ٹرانسفر کیا جائے یا نہیں؟ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بہار کے سبھی 17 شیلٹرہوم کی جانچ سی بی آئی کو ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اس سے پہلے سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے من سے کسی بھی جانچ کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے۔ سی بی آئی کے وکیل نے آلوک ورما کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمیں کوئی بھی پالیسی فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔ سی بی آئی کے وکیل کی بات سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ ہمارا فیصلہ دوسرے بینچ کے فیصلوں سے متاثر نہیں ہو گا۔

شیلٹر ہوم معاملہ پر منگل کے روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نیتش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پورے معاملہ میں ریاست کا رویہ انتہائی بدبختانہ، غیر انسانی اور لاپرواہ ہے۔ سپریم کورٹ نے عدالت میں موجود چیف سکریٹری سے پوچھا کہ اگر جرم ہوا تھا تو ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 377 اور پاکسو ایکٹ کے تحت ابھی تک معاملہ درج کیوں نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.