ناظم صحت کشمیر کے ہاتھوں ویل کیئر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے سالانہ کلینڈر کی رسم رونمائی انجام

سرینگر /05جنوری

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے ویل کیئر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا سالانہ کلینڈر اپنے دفتر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر سرینگر میں جاری کیا۔

اس موقعہ پر ناظم صحت نے کلینڈر جاری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا”ہماری پہلی اور اولین کوشش معیاری دیکھ بھال اور عوامی خدمت خاص طور پر معاشرے کے معاشی طور پر نچلے طبقے کیلئے ہونی چاہیے “۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہسپتال کو وزیر اعظم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا صحت اسکیم کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا”ہمیں بیماروں کا بہت خیال رکھنا ہے اور کسی بھی مالی فائدہ سے پہلے انسانیت کو مقدم رکھنا چاہیے“۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر مسعود الحسن، میڈیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ایم آئی نے کلینڈر کی اجرائی کیلئے اپنے مصروف شیڈول سے وقت نکالنے پر ناظم صحت کشمیر کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر غلام حسن ملک ڈائریکٹر ڈبلیو ایم آئی نے ڈی ایچ ایس کے کے اس کی لگن اور صحت عامہ کے تئیں اس کے عزم کو سراہا۔

Comments are closed.