نارکو ٹیرر فنڈنگ کیس : ہند وارہ میں چار ملزمان کی جائیداد این آئی اے نے ضبط کر لی
ہندوارہ /24فروری
قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے ہندواڑہ علاقے میں منشیات سے متعلق دہشت گردی کی فنڈنگ کے ایک معاملے میں چار ملزمین کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ جائیدادیں منشیات کی دہشت گردی سے متعلق ایک کیس 03/2020/NIA/JMUکی تحقیقات کے سلسلے میں منسلک کی گئی ہیں۔جن ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان میں منیر احمد بندے ولد غلام رسول بانڈے، آفاق احمد وانی ولد غلام رسول وانی، عبدالمومن پیر ولد محمد اشرف پیر اور سلیم اندرابی ولد سید افتخار گیلانی ساکنان لاری بل راجیوار ہند وارہ شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جائیدادوں کی شناخت دہشت گردی سے حاصل ہونے والی رقم کے تحت کی گئی تھی اور انہیں نامزد اتھارٹی کی پیشگی اجازت سے منسلک کیا گیا تھا۔
Comments are closed.