نائب تحصیلدار پہلگام یاترا کے دوران اجازت کے بغیر اسٹیشن سے نکلنے پر معطل

سرینگر /29جون
امرناتھ یاترا کے دوران بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے کی پاداش میں انتظامیہ نے نائب تحصیلدار پہلگام کو معطل کیا ہے اورا س معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری ٹیم تشکیل دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکام نے نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر اجازت اسٹیشن سے باہر نکلنے اور سالانہ امرناتھ یاترا کو سبوتاژکرنے پر معطل کر دیا ہے۔

اس ضمن میں ڈپیٹی کمشنر اننت ناگ کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق اوئیس عامر نائب تحصیلدار پہلگام کو بغیر اجازت کے اسٹیشن چھوڑنے اور جاری سالانہ امرناتھ یاترا 2024 کو سبوتاژ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کوکرناگ نائب تحصیلدار کی عدم تعمیل کے معاملے کی انکوائری کریں گے جبکہ افسر اپنی مدت کے دوران اپنے دفتر کے ساتھ منسلک رہے گا۔

Comments are closed.