نئے فوجداری قوانین کے نفاذ میں جموں و کشمیر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا / وزیر اعلیٰ

سرینگر /18فروری /

منتخب جموں و کشمیر حکومت کو نئے فوجداری قوانین کے بارے میں مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر نے نفاذ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کچھ کمزور علاقے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی میں نئے قوانین پر جائزہ میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ تین نئے فوجداری قوانین کو نافذ کرنا جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کا مینڈیٹ نہیں ہے، لیکن ان کی قیادت والی حکومت کو ان دفعات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ”جہاں تک منتخب حکومت کا تعلق ہے، ان قوانین کو نافذ کرنا ہماری ذمہ داری نہیں ہے۔ چونکہ یہ نئے قوانین ہیں اس لیے لوگوں کو ان سے آگاہ ہونا چاہیے۔ اس کیلئے منتخب حکومت کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے“۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے نفاذ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن کچھ کمزور علاقے ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔عمر عبد اللہ نے کہا کہ آج کی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال پر کوئی بات نہیں ہوئی۔عمر نے کہا”میں نے پارلیمنٹ کے احاطے میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ اپنی حالیہ میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر سے متعلق سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا تھا“۔انہوں نے کہا ”اس ملاقات اور ان ملاقاتوں میں فرق ہے۔

Comments are closed.