نئے بجلی کٹوتی شیڈول کا اعلان :میٹر والے علاقوں میں ساڑھے 4 گھنٹے جبکہ بغیر میٹر والے علاقوں کو 8 گھنٹے کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑےگا

سرینگر /14نومبر /

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ بجلی نے نیا بجلی کٹوتی شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق شہر سرینگر کے میٹر والے علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے جبکہ بغیر میٹر کے علاقوں میں 8گھنٹے بجلی سپلائی بند رہے گی ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) نے موسم سرما کے پیش نظر سرینگر میں نئے بجلی کٹوتی شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے ۔ کے پی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کرد ہ شیڈول کے مطابق شہر سرینگر کے میٹر والے علاقوں میں ساڑھے چار گھنٹے جبکہ بغیر میٹر کے علاقوں میں 8گھنٹے بجلی سپلائی بند رہے گی ۔ محکمہ کے مطابق سرینگر کیلئے موسم سرما کے دوران بجلی کی کٹوتی کا نیا شیڈول جاری کیا جو 15 نومبر سے نافذ العمل رہے گا ۔ کے پی ڈی سی ایل نے ایک تازہ کٹوتی شیڈول میں کہا ہے کہ میٹر والے علاقوں کو روزانہ ساڑھے 4 گھنٹے کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نئے شیڈول کے مطابق میٹر والے علاقوں کو صبح، دوپہر اور شام میں ڈیڑھ گھنٹے کیلئے بجلی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم،غیر میٹر والے علاقوں کو ایک دن میں آٹھ گھنٹے کی مدت کیلئے کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔شیڈول کے مطابق سرینگر کے غیر میٹر والے علاقوں کو صبح کے وقت دو گھنٹے کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ دن اور شام میں تین گھنٹے کی کمی ہوگی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں بجلی کٹوتی کو لیکر صارفین میں غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے اور بیشتر اوقات بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں صارفین پریشانیوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

Comments are closed.