میں عاجز ہوں اور اس ذمہ داری سے واقف ہوں جو یہ مینڈیٹ اپنے ساتھ لاتی ہے/ آغا روح اللہ

سرینگر /04جون /

نیشنل کانفرنس لیڈر اور سرینگر پارلیمانی سیٹ کے جیتنے والے امیدوار آغا روح اللہ مہدی نے لوگوں کی حمایت کیلئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عاجز اور اس ذمہ داری سے آگاہ ہوں جو ان کا مینڈیٹ اس کے ساتھ لاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور سرینگر پارلیمانی حلقہ میں جیت درج کرنے والے امید آغا روح اللہ مہدی نے کہا اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سے میری ذمہ داری ہے کہ میں عوام کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچاوں۔

انہوں نے کہا ” اس مینڈیٹ اور مجھ پر اعتماد کیلئے سری نگر، پلوامہ، گندربل، شوپیان اور بڈگام کے لوگوں کا بہت شکریہ۔ میں عاجز ہوں اور میں اس ذمہ داری سے واقف ہوں جو یہ مینڈیٹ اپنے ساتھ لاتی ہے“۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جمہوری طریقے سے بات کی ہے اور 5 اگست 2019 کے فیصلوں کے خلاف بات کی ہے۔

یہاں سے یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپ کی آواز کو پارلیمنٹ اور باقی ہندوستان کے لوگوں تک پہنچاو¿ں۔ یقین دلائیں، میں آپ کے جذبات کی نمائندگی کروں گا اور پورے خلوص کے ساتھ اپنے وقار اور حقوق کی واپسی کے لیے جدوجہد کروں گا۔خیال رہے کہ پارلیمانی حلقہ سرینگر سے نیشنل کانفرنس کے امید وار آغا روح اللہ نے بھاری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے اور اپنے مد مقابل پی ڈی پی کے وحید الرحمان پر ہ کو شکست دی ۔

Comments are closed.