میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں، جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر نہیں آیا / مفتی نا صر الاسلام

سرینگر /22مارچ / ٹی آئی نیوز

رمضان المبارک کے آغاز پر وسیع پیمانے پر الجھن کے درمیان،مفتی اعظم جموں و کشمیر، مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں کیونکہ جموں و کشمیر کے کسی علاقے سے چاند نظر نہیں آیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں اپنے علماﺅں کو یہ کام سونپا ہے کہ یہ دیکھیں کہ کہیں بھی چاند نظر آتا ہے یا نہیں۔ اپنے پہلے کے موقف کو دہراتے ہوئے، ناصر اسلام نے کہا کہ انہیں شام کو پونچھ سے ایک ‘گواہ’ موصول ہوا تھا، جو جانچ پڑتال کے بعد بہت کمزور ہو گیا تھا

انہوں نے مزید کہا”میں اپنے فیصلے پر قائم ہوں کیونکہ جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے ‘کوئی معتبر گواہ’ ریکارڈ پر نہیں ہے اور اس طرح یہاں (جموں و کشمیر) رمضان کا مقدس مہینہ آنے والے جمعہ سے شروع ہو جائے گا۔

Comments are closed.