میڈیا کس با ت پر اتنا شور شرابہ اُٹھارہا ہے۔ عمر عبداللہ بنام نیشنل میڈیا

آفریدی نے واضح طو ر پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آزادی کی بات کی

سرینگر/15نومب: شاہد آفریدی کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ سابق کریکٹر نے واضح طور پر کشمیر کو آزاد چھوڑنے کی بات کہیں ہے ۔ عمر عبداللہ نے انڈین میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے بحث پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل میڈیا منفی پروپگنڈا کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے انڈین میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل میڈیا آفریدی کے کس بیان پر خوشیا ں منارہا ہے جبکہ آفریدی نے واضح پر کشمیر کو آزاد چھوڑنے کی بات کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ انڈین میڈیا رائی کا پہاڑ بنانے میں ماہر ہے اور میڈیا کس بات پر جشن منارہا ہے جبکہ شاہد خان آفریدی نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ انسانیت کی بنیاد پر کشمیر کو آزاد چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے چار صوبوں کے حوالے سے شاہر آفریدی کا بیان زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے بلکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آفریدی کا بیان اہمیت رکھتا ہے ۔ عمر عبداللہ نے لکھا تھا کہ میں نے خود ویڈیو میں شاہد آفریدی کو کہتے ہوئے سنا کہ کشمیر میں انسانی خون بہہ رہا ہے چاہئے مرنے والا کسی بھی مذہب کا ہو مرتا انسان ہی ہے اور انسانیت بھی کوئی چیز ہے اس لئے انسانیت کی بناء پر ہندوستان اور پاکستان کو کشمیر آزاد چھوڑ دینا چاہئے ۔ عمر نے کہا کہ آفریدی نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اُبھارا ہے تو پھر یہ ہندوستان کی جیت کیسے ہوئی ۔ ؟واضح رہے کہ گذشتہ روز بدھ وار کو پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی شاہد آفریدی نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر میں انسانی جانوں کا زیاں ہوتا ہے اور یہا ں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں ہورہی ہے اسلئے ہندوستان اور پاکستان کو انسانیت کی بنیاد پر الگ چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوںنے پاکستان کے حوالے سے کہا تھا کہ پاکستان اپنے چار صوبوں کو سنبھال نہیں سکتا تو کشمیر کو کیا سنبھالے گا اسلئے پاکستان اور ہندوستان کو انسانیت کی بنیاد پر الگ چھوڑ دینا چاہئے اور ان کو اپنے مستقبل کا تئیں کرنے کا موقع فراہم کرنا چاہئے ۔ واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کے مذکورہ بیان پر بھارتی میڈیا نے آسمان سر پرچڑھایا اور اس بیان کو بار بار دہراتے ہوئے پاکستان کو کہا کہ وہ اپنے ملک کو سنبھالے اور کشمیر کے مسئلے کو بھول جائیں۔ ادھر آفریدی کے بیان پر انڈین میڈیا کی رپورٹوں کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بھی کہا کہ پاکستان کے حوالے سے آفریدی کا بیان صحیح ہے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور کشمیر کو بھارت سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا ہے ۔

Comments are closed.