میونسپل کمیٹی ہند وارہ کے سابق نائب چیرمین کو صدمہ
ہند وار ہ /12نومبر
میونسپل کمیٹی ہند وارہ کے سابقہ نائب چیرمین بشیر احمد خان کی بہن اور ڈاکٹر ہلال لون کی اہلیہ عصمت جبین 12نومبر 2024بروز منگل وار کو مختصر علالت کے بعد اس دنیائے فانی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ نیک سیرت خاتون اور سرکاری ٹیچر تھیں ۔
مرحومہ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جب سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے مرحومہ کے گھر پہنچ کر لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور ان سے تعزیت کی ۔
مرحومہ کو آبائی علاقہ واقع ادی پورہ لنگیٹ میں سپرد خاک کیا گیا اور ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ا دھر کشمیر پریس سروس میڈیا گروپ کے چیرمین آکاش امین بٹ نے بھی مرحومہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔
Comments are closed.