مینڈھر میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی ڈرون دیکھنے کے بعد فوج کی فائرنگ

جموں /28فروری / ٹی آئی نیوز

سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ فوج نے پونچھ کے مینڈھر علاقے میں کنٹرول لائن کے قریب پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھ کر اس پر فائرنگ کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ٹوپی پوسٹ اور پرویندر پوسٹ میں پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی اور کنٹرول لائن کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے چند راو¿نڈ فائرنگ کی اور اسے پاکستانیوں کو واپس کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.