میرٹھ: 3 سالہ بچی کے منہ میں رکھ کر پھوڑ دیا سلطانی بم، ملزم فرار

ایک نوجوان نے چاکلیٹ بتا کر تین سال کی معصوم کے منہ میں ستلی بم رکھ کر پھوڑ دیا، بچی کی حالت نازک

میرٹھ کے ضلع کے سردھنا میں ایک نوجوان نے چاکلیٹ بتا کر تین سال کی معصوم بچی کے منہ میں ستلی بم رکھ کر پھوڑ دیا۔ پٹاخہ پھٹنے کی وجہ سے بچی کی زبان کٹ گئی اور چہرہ بھی سنگین طور پر جھلس گیا ہے۔ متاثرہ کی ماں نے بتایا کہ ’ملزم ان کے گھر پہلے سے آتا تھا، لیکن انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان کی بچی پر اس کی خراب نظریں ہے‘۔

اہل خانہ نے آنن فانن میں بچی کو ایک پرائویٹ اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ بچی زیرعلاج ہے اور اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ بچی کے والد نے گاوں کے ہی ایک نوجوان پر جان سے مارنے کی نیت سے اس حادثہ کو انجام دینے کا الزام لگاتے ہوئے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

میرٹھ: 3 سالہ بچی کے منہ میں رکھ کر پھوڑ دیا سلطانی بم، ملزم فرار
بچی فی الحال زیرعلاج ہے

پولیس سے حاصل ہوئی اطلاعات کے مطابق، میرٹھ میں میلک گاوں کے باشندہ ششی کمار کی تین سال کی بیٹی آیوشی پیر کے روز دیر شام گھر کے باہر کھیل رہی تھی، تبھی گاوں کا ہی ایک نوجوان ان کے گھر میں گھس آیا اور بچی کے منہ میں ستلی بم رکھ کر پھوڑ دیا‘۔

پٹاخہ پھٹنے کی آواز سن کر گھر کے ارکان پہنچے تو آیوشی کو لہولہان پایا۔ ہو اسے لے کر قریبی نرسنگ ہوم پہنچے، جہاں ڈاکٹروں نے اس کا علاج کیا۔ فی الحال بچی کے چہرہ پر کافی چوٹ ہے۔ اسے آدھا درجن سے زیادہ ٹاکے لگائے گئے ہیں۔ اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Comments are closed.