میرٹھ میں تین سال کی معصوم کے منہ پر پھوڑ دیا ستلی بم، حالت نازک

میرٹھ، 8 نومبر (یواین آئی) اترپردیش میں میرٹھ کے سردھنہ علاقے میں ایک تین سالہ معصوم کے منہ پر ایک نوجوان نے ستلی بم پھوڑ دیا جس سے اس کی حالت نازک ہے۔
پولیس کے مطابق دورالہ روڈ پر واقع ملك گاؤں کے ہرپالی نامی نوجوان نے بدھ کی شام کو ایک تین سالہ بچی آيوشي کے منہ پر ستلی بم پھوڑ دیاجس سے اس کے منہ کے چیتھڑے اڑ گئے۔ سنگین حالت میں بچی ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ معصوم بچی کے والد ششی کمار نے اس واقعہ کی رپورٹ بدھ کو درج کرائی۔ پولیس نے ملزم نوجوان ہرپال کے خلاف رپورٹ کر لی ہے۔
شدید زخمی بچی کے منہ پر تقریبا 50 ٹانکے لگے ہیں۔بم کے زہریلے مادے بچی کے گلے تک پہنچ گئے ہیں جس کے سبب اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Comments are closed.