میرواعظ کا مخدومی اور گیلانی خاندان کے ساتھ تعزیت

سرینگ: حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے بزرگ سیاسی رہنما سید علی شاہ گیلانی کے فرزند نسبتی غلام حسن مخدومی سکونت ڈورو سوپور کی علالت کے بعد انتقال پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مخدومی خاندان اور گیلانی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ میرواعظ نے پیرانہ سالی اور مختلف عوارض کے شکار سرکردہ رہنما سید علی شاہ گیلانی جنہیں حکمرانوں نے برسوں سے مسلسل خانہ نظر بندکررکھا ہے کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ گیلانی صاحب اور مخدومی خانوادے کے جملہ پسماندگان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کی بال بال مغفرت فرما کر انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ عطاکرے۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر عوامی مجلس عمل کے جنرل سیکریٹری غلام نبی زکی نے تنظیم کے ایک وفد کے ہمراہ ڈورو سوپور جاکر مرحوم غلام حسن مخدومی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں مرحوم کے والدین اور لواحقین تک جناب میرواعظ کا تعزیت اور تسلیت کا پیغام پہنچایاجبکہ اس موقعہ پر جناب میرواعظ نے بذریعہ فون مرحوم غلام حسن مخدومی کے والد بزرگوار کے ساتھ براہ راست تعزیت پرسی کی اور سوگواروں کی ڈھارس بندھائی۔

Comments are closed.