میدانی علاقوں میں رواں موسم کی پہلی برفباری سے پیرپنچال کے آر پار ہر سو سفیدی چھا گئی
سرینگر /27دسمبر / ٹی آئی نیوز
ریکارڈ توڑ سردیوں کے بعد محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانوں علاقوں میں طویل خشک موسمی صورتحال کا روزہ ٹوٹ گیا اور رواں موسم کی پہلی ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی ۔
شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے شمال و جنوب میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ بھاری اور سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر مقامات پر ہلکی برفباری کے بعد سردی کی لہر میں کمی دیکھنے کو ملی جبکہ برفباری کے بعد معمول کی زندگی متاثر ہوئی ۔
سونہ مرگ ، گزیر اور گلمرگ کے علاوہ پیر کی گلی اور زوجیلا پر تازہ برفباری کے بعدسرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک درمیانی درجے سے بھاری فباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 29دسمبر سے موسم خشک رہنے کا امکان امکان ہے ۔
Comments are closed.