مہلوک کورونا وائرس: خاتون مریضہ کے شوہر اور بہو کی بہن کا ٹیسٹ منفی

سرینگر 20 مارچ : کورونا وائرس سے متاثرہ مریضہ کے شوہر اور بہو کے نمونے منفی آگئے ہیں۔گذشتہ شام ایک بزرگ خاتون جو حال ہی میں عمرہ کرکے واپس آئی تھی کے نمونے حاصل کئے گئے تھے کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق 67 سالہ بزرگ مشتبہ خاتون ایک سینئر پولیس آفسر کی ساس بھی ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سرینگر کے میڈکل انسٹچوٹ آف سائینس میں کورونا وائرس سے مطلق شوہر اور بہو کے نمونے پہلئے ہی لیبارٹری بیج دئے تھے جن کی رپورٹ منفی آئی ہے۔کے این ٹی کے مطابق مذکورہ خاتون مریضہ کا داماد امتیاز اسماعیل پرے جو ایس ایس پی کرائم بھی ہیں کے بارے میں رپورٹ کا ابھی منتظر ہے۔پرے نے گذشتہ رات ٹویٹ کیا تھا کہ اس کی ساس جو ہسپتال میں زیر نگرانی ہے جبکہ میرے خاندان کے دوسرے افراد کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔اور خود میں تنہائی کی نگہداشت وارڈ میں ہوں۔ سب سے گزارش ہے کہ وہ کوئی بھی موقعہ چھوڈے بغیر سرکاری ہدایتوں پر سختی سیعمل کریں۔

Comments are closed.