جموں کشمیر انتظامیہ کشمیر کو برباد کرنے والوں کے اشارے پر نہیں چلے گی: لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا
اننت ناگ؛15مئی
جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکے روز کہاکہ1000مخصوص لوگوں نے انتظامیہ کو ہائی جیک کیاتھالیکن اب جموں وکشمیر انتظامیہ وادی کشمیر کو برباد کرنے والوں کے اشارے پر نہیں چلے گی۔
انہوںنے یہ بھی کہاکہ موجودہ انتظامیہ ایک کروڑ30لاکھ لوگوں کی دیکھ بھال میں مصروف عمل ہے۔
جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پیرکے روزاننت ناگ کادورہ کر کے وزیراعظم پیکیج کے تحت مختلف سرکاری محکموںمیں تعینات ملازمین کیلئے قائم کئے جارہے نئے رہائشی بلاکوںکا جائزہ لیا۔منوج سنہانے ضلع کے ڈورﺅ علاقے میں کسان سمپرک ابھیان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ جموں وکشمیر کی ترقی اور پرامن ماحول کو ہضم نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر کے ہر شہری کی شکایات سنیں گے۔
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کاکہناتھاکہ کشمیری مصنوعات آنے والے دنوں میں قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچ جائیں گی۔منوج سنہا نے کہا کہ تقریباً1000مخصوص لوگوں کو حکومت کا ٹھیکہ صرف سابقہ ریاست کو برباد کرنے کے لئے ملا تھا لیکن ان کا وقت ختم ہو گیا ہے کیونکہ موجودہ انتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر ایک شہری کی خدمت کرنے اور سننے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر حکمرانی اور بربادی کےلئے تقریباً500 یا1000 لوگوں کو ٹھیکے ملے تھے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ لیکن اب ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔
موجودہ انتظامیہ ہر ایک شہری کی بات سننے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ منوج سنہا نے کہاکہ ہم یہاں بغیر کسی امتیاز کے جموں و کشمیر کے ایک کروڑ30لاکھ کروڑ لوگوں کی خدمت کرنے کےلئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں امن اور ترقی کو ہضم نہیں کر سکتے،اسلئے وہ ادھر اُدھر کے بے تکے اور بلاجواز بیانات دیکر عوام کو پھر گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں
Comments are closed.