موسم کی ابتر صورتحال سے اہلیان کشمیر کو راحت ملنے کی امید

14فروری سے ایک ہفتے تک موسم بہتر ہونے کا امکان ، درجہ حرارت میں بھی قدرے اضافہ ممکن

سرینگر 13فروری: وادی کشمیر میں گزشتہ دنوں ہوئی ہلکی بارشوں کے بعد موسم میں کچھ حد تک بہتری ریکارڈ ی گئی جب کہ ابتر موسمی صورتحال سے اب لوگوںکو نجات ملنے کی امید ہے اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ 14فروری سے موسمی صورتحال میں بہتری آکر ایک ہفتے تک وادی میں موسم خشک رہنے کے امکانات ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ودی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی جانب سے تین دنوں خرابی موسمی صورتحال کے بیچ جمعرات سے موسم میں قدرے بہتری آئی ۔ دو دنوں کے ابر آلودہ موسم اور ہلکی بارشوں کے بعد جمعرات سے موسم میں بہتری آئی اورموسم ابر آلود ہ رہنے کے باوجود بیچ بیچ میں دھوپ بھی کھلی اٹھی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے جمعرات کو کہا کہ کل یعنی 14فروری سے جموں کشمیر کے اندر موسم میں خوشگوار تبدیلی ہونا متوقع ہے۔اپنے ایک بیان میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر بارش اور کئی پر برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج موسم ابر آلود رہنے والا ہے اور کہیں کہیں بارش اور برفباری بھی ہوسکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ 14فروری سے موسم میں بہتری آئی گئی اور وادی کشمیر میں ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ رواں موسم سرماء میں اب تک درجنوں بار برفباری ہوئی جبکہ گذشتہ کئی روز سے بارشیں بھی ہورہی ہے جس کی وجہ سے وادی میں سردی بڑھتی ہی جارہی ۔ ادھر موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

Comments are closed.