موسم پھر بدل گیا :کشمیر میں دوران شب ہلکی برفباری اور بارشیں ریکارڈ

سری نگر، 27 فروری

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق دوران شب وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 4.0 سینٹی میٹر اور گلمرگ میں 7.4 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔

ادھر سری نگر میں 2.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر اور کپوارہ میں 1.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 26 فروری کی شام سے 27 فروری کی دوپہر تک پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 28 اور 29 فروری کو بھی مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وادی میں موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.