موسم میں بہتری ، 07مارچ تک موسم مجموعی طورپر خشک رہنے کا امکان

سرینگر /03مارچ / ٹی آئی نیوز

بارشوں اور برفباری کے بعد موسم میں بہتری آنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ہلکی ہلکی بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 07مارچ تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا جس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

شبانہ بارشوں اور ہلکی برفباری کے بعد جمعہ کی صبح سے موسم میں بہتری آئی ۔ دھوپ چھاﺅ کے کھیل کے بیچ موسم مجموعی طور پر خشک ہی رہا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 5.7 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 12.3 ملی میٹر، پہلگام میں 18.1 ملی میٹر، کپواڑہ میں 8.7 ملی میٹر، کوکرناگ میں 8.8، گلمرگ میں 14.4 ملی میٹر، جموں میں 14.4 ملی میٹر، بنی سے 16 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 26.2 ملی میٹر اور بھدرواہ 25.4 ملی میٹربارشیں ہوئی ۔

Comments are closed.