موسم خوشگوار ، 16اپریل تک موسم مجموعی طو رپر خشک رہنے کی پیشگوئی
سرینگر /10اپریل / ٹی آئی نیوز
ٹنل کے آر پار اگلے 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشگوئی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر کم از کم درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسم میں کسی بڑی تبدیلی متوقع نہیں ہے اور 16 اپریل تک بنیادی طور پر خشک موسم متوقع ہے۔ اس کے بعد تین دن تک عام طور پر ابر آلود آسمان کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں،محکمہ موسمیات کے اہلکار نے کہا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں 4.2 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 0.5ڈگری کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سیلشس کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
Comments are closed.