موسم جزوی طو رپر ابر آلود ، پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی میں درج

سرینگر 23مارچ

جزوی طور پر ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کچھ مقامات پر معمول سے کچھ نیچے ڈگری رہا ۔
ادھر محکمہ موسمیات نے 24اور 25مارچ کو بارش اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے

شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.