اگلے چند دنوں تک موسم ابتر رہے گا، اہلیان وادی کو تیز ہوائوں کا بھی سامنا رہے گا/ محکمہ موسمیات
سرینگر/05اپریل: وادی کشمیر میں اتوار کے بعد دو پہر اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور مطلع آبر آلود رہنے کے ساتھ ہی سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں تیز ہوائیں چلی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر مکانوں کے چھت اڑ گئے جبکہ درختوں کو بھی نقصان ہو گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کلینڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلیاں وادی کو اگلے کئی روز تک ناسازگار موسمی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ میٹرالوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ کچھ دنوں وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں شدید و درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ گرج چمکنے کے ساتھ ساتھ تیز وائوں بھی ہوسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال رہنے کے بعد اتوار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آئی اور موسم ابر آلودہونے کے ساتھ ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں تیز آندھی چلی ۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں تیز آندھی چلنے کے باعث لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جبکہ تیز آندھی کے نتیجے میں کئی مکانوں کے چھت اڑا گئے جبکہ درجنوں مقامات پر درخت بھی اکھڑ آئے ۔ تیز آندھی کے باعث جہاں مکانوں کے چھت اڑ گئے وہیں بجلی نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور کئی علاقوں میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے آگلے 24گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر کے اندر بارش کی پیشگوئی کی۔ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر خطے کے اندر اگلے دو روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ جموں اور لداخ صوبوں میں بھی کہیں کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ (سی این آئی )
Comments are closed.