جموں:جوائنٹ سیکرٹری ( ایس ای ۔آئی ) ڈیپارٹمنٹ آف سکول ایجوکیشن ان لٹریسی ، ایم ایچ آر ڈی منیش گارگ نے آج یہاں پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاوس میں منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ریاست میں سکولی تعلیم میں بہتری لانے کے سلسلے میں تیار کئے جارہے روڑ میپ کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن اجیت کمار ساہو، انڈر سیکرٹری ایم ایچ آر ڈی ، آر موریہ ، ڈائریکٹر ایس ایس اے طفیل متو، چیئرپرسن بی او ایس ای وینا پنڈتا ، ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں آر کے سرنگل کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میٹنگ کے آغاز میں سکولی تعلیم کے سیکرٹری نے ریاست کے ترجیحی اضلاع میں سکولی تعلیم کو فروغ دینے اور بہتری لانے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کی تفاصیل پیش کیں۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.