منڈورہ ترال کے بعد للہار کاکا پورہ میںسیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ

دو مقامی جنگجوئوںکی خود سپردگی ، گولی لگنے سے زخمی جنگجو علاج کیلئے اسپتال منتقل ، اسلحہ بھی بر آمد

دونوں جنگجوئوںنے والدین کی اپیل پر ہتھیار ڈال دیں / پولیس ، پلوامہ میں دوسرے روز بھی انٹر نیٹ بند

سرینگر/30جنوری: منڈورہ ترال کے بعد للہار کا کا پورہ پلوامہ میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر گولیوں کے تبادلے کے دوران عسکری تنظیم حزب سے وابستہ دو جنگجو ئوں نے خود سپردگی کی ، دو جنگجو ئوںمیں سے ایک زخمی تھا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی مدد سے دونوں نے خود سپردگی کی ۔ ادھر ضلع پلوامہ کے تمام علاقوں میںمسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ خدمات معطل رہی ۔ سی این آئی کے مطابق بٹہ پورہ للہار کاکا پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے جمعہ کی شام دیر گئے علاقے میںتلاشی آپریشن عمل میںلایا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا اورا س جگہ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں جنگجوئوں چھپے بیٹھے تھے تو وہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مختصر جھڑپ کے بعد اندھیرا ہونے کی وجہ سے آپریشن موخر کر دیا گیا جبکہ پولیس نے محاصرے میں پھنسے دونوں جنگجوئوں کے والدین کو طلب کر جنہوں نے دونوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کی اور دونوں نے اپیل پر عمل کرکے اپنے آپ کو فورسز کے حوالے کیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ے کہ دونوں جنگجوئوں میں سے ایک زخمی ہو گیا تھا جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ للہار رکاکہ پورہ میں گذشتہ شام جنگجوئوں کیخلاف جو آپریشن گذشتہ شام شروع ہو اتھا اْس کے دوران آج علی الصبح دو جنگجوئوں نے خود کو فورسز کے والے کیا۔ اس آپریشن کے دوران ایک جنگجو گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا اور اْسے بھی گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار جنگجوئوں کی تحویل سے دو بندوقیں بر آمد کی گئی ہیں جبکہ زخمی جنگجو کو اعلیٰ علاج کیلئے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جنگجو ئوں نے والدین کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے خود سپردگی کی ۔انہوں نے بتایا کہ جنگجوئوں سے دو اے کے 47رائفلیں اور دیگر سامان بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ سال رواں میں سیکورٹی فورسز کوکافی کامیابی ملی کیونکہ امسال بھی خود سپردگی کی اچھی شروعات ہوئی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ اس سے قبل منڈورہ ترال میںایک مسلح تصادم آرائی ہوئی جس میں تین مقامی حزب جنگجو جاںبحق ہو گئے۔

Comments are closed.