منوج سنہا کی ہولی کے پُرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد
سری نگر، 25 مارچ (یو این آئی)
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہولی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں کو اچھی صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ہولی کے پُر مسرت موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘آئیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہولی سے جڑے ارتعاش پذیررنگوں،آدرشوں اور قدروں سے تمام لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوں’۔
انہوں نے دعا کی کہ ہ تہوار تمام لوگوں کی زندگیوں کو اچھی صحت اور خوشیوں سے بھر دے۔
بتادیں کہ رنگوں کا تہوار ہولی ہندو کلینڈر کے مطابق ہر سال موسم سرما کے آخری پورے چاند کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
Comments are closed.