منوج سنہا کا چیترا نوراتری تہوار کے آغاز پر لوگوں کو مبارکباد

جموں، 29 مارچ

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چیترا نوراتری کے پر مسرت تہوار کے آغاز پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا: ‘ یہ مقدس تہوار برائی پر صداقت اور جہالت پر علم کی فتح کی علامت ہے’۔ واضح رہے کہ چیترا نوراتری 30 مارچ سے شروع ہوکر 6 اپریل کو اختتام پذیر ہوگی۔

منوج سنہا نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘میں چیترا نوراتری کے آغاز پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: ‘میں اپنے کشمیری پنڈت بھائیوں اور بہنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جو جشنِ نوروہ منا رہے ہیں’۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مقدس تہوار برائی پر صداقت اور جہالت پر علم کی فتح کی علامت ہے۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘نوراتری کا یہ مقدس تہوار ہمیں صحیح طرز عمل کی راہ پر چلنے اور ایک ایسے متحرک معاشرے کی تعمیر کی ترغیب دے جس میں خواتین کو قوم کی تعمیر میں مساوی شراکت دار کے طور پر عزت دی جائے’۔ ان کا کہنا تھا: ‘میں ماں درگا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگوں پر اپنی برکتیں نازل کرے۔ جئے ماتا دی’۔

قابل ذکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ (ایس ایم وی ڈی ایس بی) نے ایک ہفتے پر محیط چیترا نوراتری کے دوران اضافی سہولیات اور نئے انفراسٹرکچر کے ساتھ یاتریوں کے استقبال اور ان کی سہولت کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمہ شکل دی ہے۔
بورڈ حکام نے بتایا: ‘اردھکواری م
یں 15 سو یاتریوں کے لیے اس چیترا نوراتری کے لئے ایک ہمہ موسمی آرام گاہ کو یاتریوں کی سہولت کے لیے سجایا گیا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘اس علاقے کو واٹر اے ٹی ایم، پرساد کیوسک، ریفریشمنٹ یونٹ اور گربھجون آرتی کے لائیو ٹیلی کاسٹ سے لیس کیا گیا ہے تاکہ یاترا کے تجربے کو بڑھایا جا سکے’۔

Comments are closed.