منوج سنہا کا سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج

سری نگر، 24 اگست

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ان کی پومیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘شری ارون جیٹلی جی کو ان کی عوامی فلاح وبہبود کی پالیسیوں اور قوم کی تعمیر میں بے پناہ شراکت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری ارون جیٹلی جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘وہ ایک بہترین سیاست داں ہونے کے علاوہ ایک ممتاز اسکالر اور مصلح بھی تھے’۔
ان کا اپنے پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ شری ارون جیٹلی جی کو ان کی عوامی فلاح وبہبود کی پالیسیوں اور قوم کی تعمیر میں بے پناہ شراکت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا’۔
ارون جیٹلی بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ ایک بڑے سیاسی لیڈر تھے۔ وہ سال 2014 سے 2019 تک مرکزی وزیر خزانہ رہے۔
انہوں نے زندگی کی 66 بہاریں دیکھنے کے بعد 24 اگست 2019 کو انتقال کیا۔

Comments are closed.