منفی 4.1ڈگری کے ساتھ سرینگر میں سر دترین رات درج ، شوپیان منفی 6.6ڈگری پر منجمند
سرینگر /06دسمبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کے راج کے بیچ کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔
سرینگر میں منفی 4.1ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج کی گئی جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں 6.5اور شوپیان منفی 6.6ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقے درج ہوئے ۔
ادھر چلہ کلان کی شروعات سے قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے ۔
Comments are closed.