مندر باغ سرینگر میں آوارہ کتوں کی ہڑ بونگ ، تین شہری زخمی

سرینگر /26فروری /

سرینگر کے مندر باغ علاقے میں اس وقت خوف کا ماحول پھیل گیا جب آوارہ کتوں نے تین شہریوں پر حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کردیا۔آوارہ کتوں کے بڑھتے حملوں کے بعد مقامی لوگوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیںکتوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے کیونکہ ان کا گھر وں سے باہر نکلنا مشکل ہو گیا ہے ۔

نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مندر باغ گاﺅ کدل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب آورہ کتے نے سوموار کی صبح اس وقت تین شہریوں پر حملہ کیا جب وہ گھر سے باہر نکلے ۔

معلوم ہوا ہے کہ آورہ کتوں نے شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ ادھر آورہ کتوں کے بڑھتے حملے پر مقامی لوگوں نے زور دار احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر و دیگر علاقوں سے کوڑا کرکٹ کے ساتھ ساتھ آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے ۔ اور ہمارا جینا دشوار بن گیا ہے۔

اس سے پہلے بھی آوارہ کتوں نے ایک کئی افراد حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آورہ کتوں کی بڑھتی تعداد کا مسئلہ ہم نے سابق میونسپل کمشنر کے ساتھ بھی اٹھایا تھا اور انہوں نے کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم آج تک کچھ نہیںکیا گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر میونسپل کمشنر اور دیگر حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ آورہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔

Comments are closed.