ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے دہلی میں حریت چیرمین میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کی
سرینگر /29جنوری / ٹی آئی نیوز
نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماو¿ں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مہدی نے میرواعظ سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر اور ملک میں مسلم کمیونٹی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ میرواعظ 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں سیاسی قائدین، جن کا تعلق سیاسی میدان کے ایک دوسرے سے ہے، نے ایک گھنٹہ سے زیادہ طویل بات چیت کی جس میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی صورت حال، ریاستی حیثیت کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی سمیت وسیع مسائل پر بات چیت ہوئی۔
Comments are closed.