ممبر اسمبلی بجبہاڑہ گرفتاری کے بعد رہا

سری نگر27 اکتوبر

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر اسمبلی بجبہاڑہ بشیر احمد ویری کو سری نگر ائر پورٹ پر اس وقت گرفتارکیا گیا جب اس کے بیگ سے دو گولیوں کے راونڈ برآمد ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ممبر اسمبلی کو رہا کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ممبر اسمبلی بشیر احمد ویری اتوار کے روز جموں جانے کی خاطر جوں ہی سری نگر ائر پورٹ پر پہنچے تووہاں بیگ کی تلاشی کے دوران گولیوں کے دو روانڈ برآمد ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بشیر احمد ویری کو فوری طورپر حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ برآمد کئے گئے دو روانڈ ممبر اسمبلی کے لائسنس یافتہ پستول کے ہیں اور غلطی سے دو روانڈ بیگ میں ہی رہ گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ممبر اسمبلی بجبہاڑہ کو رہا کیا گیا۔

Comments are closed.