ممبئی کے دو اہم مقامات پر بم نصب کئے جانے کی دھمکی ,محکمہ پولیس الرٹ

ممبئی 6 ستمبر

ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو منگل کی صبح ممبئی میں دو اہم مقامات نیپین سی روڈ جس کے قریب ہی صنعت کار امبانی خاندان رہائش پزیر ہے اور ریڈ لائٹ والے گنجان علاقے کماٹی پورہ میں بم نصب کئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے محکمہ پولیس الرٹ ہوگیا لیکن کوئی ممنوع یا دھماکہ خیز اشیائ برآمد نہیں ہوئی
دونوں علاقوں میں پولیس نے سخت حفاظتی بندوبست کئے جانے کے علاوہ ناکہ بندی کی تھی -ایک اعلی پولیس افسر نے بتلایا کہ ایک نامعلوم خاتون نے ایک جعلی کال کی اور آج صبح نیپین سی روڈ پر ایک بم نیب کئے جانے کی اطلاع دی نیز اسی خاتون نے پولیس کو 38 مرتبہ فون کرکے مطلع کیا۔

اسی طرح کی ایک اور کال تحقیقات کے دوران موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کماٹی پورہ میں ایک بم نصب ہے۔حکام نے کہا کہ تفتیش جاری ہے اور ہم الرٹ ہیں۔یو این آئی

Comments are closed.