ملی ٹنٹ در اندازی کیس: جموں خطے میں 10مقامات پر این آئی اے کے چھاپے
جموں، 21 نومبر
قومی تحقیقاتی ایجسنی (این آئی اے) نے ملی ٹنٹوں کی در اندازی کے ایک کیس کے سلسلے میں جمعرات کی صبح جموں خطے میں دس مقامات پر چھاپے مارے۔
حکام کا کہنا ہے کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے جموں وکشمیر پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کی صبح ریاسی، ڈوڈہ، اودھم پور، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں چھاپے مارے جہاں تلاشی آپریشنز جاری ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا: ‘دہشت گردوں کے در اندازی نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے مختلف تنظیموں سے وابستہ دہشت گرد معاونین کے گھروں پر چھاہے مارے گئے جہاں تلاشی آپریشن چل رہے ہیں’۔
بتادیں کہ این آئی اے کے ایک بیان کے مطابق اس تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کے روز سال 2020 کے کشمیر میں منشیات کی دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کیا
Comments are closed.