ملی ٹنسی کی مالی معاونت :ای ڈی نے تین ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کردی

سرینگر /27جنوری /

وادی کشمیر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے ایک معاملے کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ کی چارج شیٹ داخل کی ہے

۔ تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ استغاثہ کی شکایت (چارج شیٹ) 25 جنوری کو سرینگر میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی ایکٹ عدالت میں دائر کی گئی۔انہوںنے کہا کہ شارج شیٹ میں نامزد ملزمان میں مدثر احمد شیخ، مشتاق احمد کمبے اور محمد اقبال خان شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے اور ملزمان کو ٹرائل شروع کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔منی لانڈرنگ کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کیس جولائی 2015 میں جموں و کشمیر پولیس (ضلع کولگام) میں مدثر احمد شیخ، مشتاق احمد کامبے، محمد اقبال خان، محمد عباس شیخ اور توصیف احمد شیخ کے خلاف ایف آئی آر سے شروع ہوا ہے۔ ایف آئی آر تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج کی گئی تھی۔عباس شیخ اور توصیف احمد شیخ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میںمارے گئے ۔ چار ج شیٹ میں کہا گیا کہ ملزمان ملی ٹنٹ تنظیم حزب المجاہدین کی ہدایت پر وادی کشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے فنڈس اکٹھا کر رہے تھے، اور اس طرح، جرائم کی بھاری رقم کماتے تھے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے ذریعہ جرائم کی آمدنی کا ایک حصہ 33 سونے کے سکوں اور 17.50 لاکھ روپے کی نقدی کی شکل میں پایا گیا، جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

Comments are closed.