ملی ٹنسی کیس میں نظر بند رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو بڑی راحت ، 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت مل گئی

سرینگر /10ستمبر /

ملی ٹنسی فنڈ نگ کیس میں نظر بند انجینئر رشید کو این آئی اے کی عدالت نے عبوری ضمانت دی ہے ۔

عوامی اتحاد پارٹی کے مرکزی ترجمان انعام النبی نے بتایا کہ عدالت نے 2 اکتوبر 2024 تک انجینئر رشید کو ضمانت دے دی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے انجینئر رشید کو جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی مہم چلانے کی اجازت دینے کے لیے ضمانت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں دہشت گردی کی فنڈنگ کیس میں باقاعدہ ضمانت کی سماعت کل مقرر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

Comments are closed.