ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث مزید چار ملازمین نوکری سے برطرف
سرینگر /08جون
ملک مخالف اور ملی ٹنسی سرگرمیوں میںملوث سرکار ی ملازمین کیخلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے دو پولیس کانسٹبل سمیت مزید چار ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور ملی ٹنٹ تنظیموں کے ساتھ مبینہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے چار سرکاری ملازمین کی سروس برطرف کر دی۔
برطرف کیے گئے ملازمین میں دو پولیس کانسٹیبل، ایک ٹیچر اور ایک جل شکتی محکمہ کا ملازم شامل ہے جو مبینہ طور پر ملی ٹنٹ تنظیموں سے وابستہ تھے۔
Comments are closed.