ملٹنسی فنڈنگ: ایس آئی اے نے کشمیر میں چھ مقامات پر چھاپےڈالیں

سرینگر/ 04 اپریل/

سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے منگل کی صبح وسطی اور شمالی کشمیر میں چھ مقامات پر چھاپے ڈالیں جو ایس آئی اے کشمیر میں درج عسکریت پسندی کی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا حصہ تھا

ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ مقامی پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر، بارہمولہ اور کپواڑہ کے اضلاع میں تلاشی لی جا رہی ہے۔

اہلکار نے کہا کہ پولیس سٹیشن CIK/SIA کشمیر کے ایف آئی آر نمبر 22/2022 کے تحت درج کردہ ایک ملی ٹینسی فنڈنگ کیس میں تلاشیاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چھاپوں کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

Comments are closed.