ملورہ شالٹینگ میں آگ کی واردات ، چار رہائشی شیڈ جل کر مکمل طو رپر خاکستر
سرینگر /14فروری / ٹی آئی نیوز
سرینگر کے ملورہ شالٹینگ علاقے میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں چاررہاشی شیڈ جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان ، نقدی اور سونا راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملورہ شالیٹینگ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو آگ کی ایک ہولناک واردات رونما ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ ایک رہائشی شیڈ میں 10بجے رات کے قریب نمودار ہوئی جس دوران اس نے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی اور آنا فاناً پھیل گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جس دوران انہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی اور جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک چار رہائشی شیڈ مکمل طو رپر خاکستر ہو گئے اور ان میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اور اس کے علاوہ نقدی رقم اور سونے کے زیورات جل کر چور چور ہو گئے ۔
Comments are closed.