مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے: وزیراعظم
دبئی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقاصد کے حصول کے لیے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہنچا ہے جب کہ ناجائز طریقے سے حاصل رقم کو بچانے کے لیے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے اسی قسم کے خیالات کا اظہار حال ہی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا تھا اور کہا تھا کہ ہٹلر اور نپولین نے یوٹرن نہ لے کر بڑی شکست کھائی۔
Doing a U-turn to reach one's objective is the hallmark of great leadership just as lying to save ill-gotten wealth is the hallmark of crooks.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 18, 2018
Comments are closed.