مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کے فائدے کیلئے رہنما خطوط کو آسان بنایا گیا

صوبائی کمشنر جموں یہ عمل اس برس 30 ؍مئی تک مکمل کریںگے

جموں/ 19؍مارچ: لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کی صدارت میں منعقد ہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں کے لئے رہنما خطوط کو آسان بنانے کو منظور ی دی گئی ۔اس طرح باز آباد کاری پیکیج کے تحت پنا ہ گزینوں کو 5.5لاکھ روپے فی کنبہ کے حساب سے یک وقتی معاوضہ دیا جائے گا۔
انتظامی کونسل کے فیصلے کے مطابق باز آباد کاری پیکیج کا دعویٰ کرنے کے لئے تمام مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کے لئے جانشینی سند پیش کرنے کو ترک کیا گیا ہے۔یہ عمل اُس صورت میں لاگو ہوگا جب پیکیج کے تحت ریلیف حاصل کرنے والے اصل رفیوجی کی موت واقع ہوئی ہو۔اب ریلیف کا دعویٰ کرنے والے رفیو جی کو صرف قانونی وارث ہونی سند پیش کرنی ہوگی جو متعلقہ تحصیلدار کی جانب سے جاری کی گئی ہو۔اس کے علاوہ جموںوکشمیر میں 1951سے 1984ء تک کے پارلیمانی ووٹروں کی فہرست بھی منظور کی جائے گی۔
انتظامی کونسل نے ڈویژنل کمشنر جموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام کارروائی 30؍ مئی 2020ء تک مکمل کریں۔

Comments are closed.