معروف ملی وقومی رہنما اوررکن پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

کشن گنج: کشن گنج سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورمعروف قومی وملی رہنما مولانا اسرارالحق قاسمی کو ان کے ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی گاوں ٹپو کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مولانا کادیر رات دل کا دورہ پڑنے سے ساڑھے تین بجے کشن گنج کے سرکٹ میں انتقال ہوگیا تھا۔

مولانا اسرارالحق کی نمازجنازہ میں سیمانچل بلکہ سارے ہندوستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جن میں ارریہ کے ممبرپارلیمنٹ سرفرازاحمد، بنگال کے وزیرغلام ربانی، ایم ایل اے حاجی سبحان، ایم ایل اے شکیل احمدخان، سابق ایم ایل اے اَخترالایمان سمیت درجن بھرسے زائد ممبران اسمبلی وممبران پارلیمنٹ اوراعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔ مولانا کی نمازجنازہ ملی گرلس اسکول کے احاطے میں ادا کی گئی۔

معروف ملی وقومی رہنما اوررکن پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

Sponsored by MGIDHow To Become An Investment Expert Fast

کشن گنج سے رکن پارلیمنٹ و سیاسی و ملی رہنما مولانا اسرارالحق قاسمی دارالعلوم دیوبند کے مجلس شوری کے رکن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کورٹ کے ممبرتھے۔ ان کی عمر 76 برس کی تھی اور پسماندگان میں تین بیٹے اوردوبیٹیاں ہیں۔ مولاناکے بڑے داماد فیاض عالم نے بتایا کہ مولانا کل رات کسی پروگرام سے واپس آئے تھے اورکشن گنج کے سرکٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

مولانا اسرارالحق قاسمی جب رات تین بجے تہجد کی نماز کے لئے اٹھے تو انہیں درد محسوس ہوا۔ انہوں نے سیکورٹی والوں کو بلوایا اور کہا کہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔جب انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جارہا تھا، انہوں نے کہا میں اللہ کے پاس جارہاہوں۔ مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہوتومعاف کردینا۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ سب لوگ مجھے معاف کردیں اورمیرے لئے مغفرت کی دعا کریں۔

Comments are closed.